Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ٹیسٹ کرکٹ میں یاسر شاہ کی شاندار پرفارمنس سے کسی کو انکار نہیں اور انھوں نے کئی میچز میں پاکستان کو تاریخی کامیابیاں دلائیں مگر محدود اوورز کی کرکٹ میں ان کی پرفارمنس اب بھی ایک سوالیہ نشان ہے جس کے بعد ان کے مستقبل پر بھی شکوک و شہبات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاداب خان کو آرام دیا گیا اور یاسر شاہ کو موقع فراہم کیا گیا۔
لیگ اسپنر یاسر شاہ نے پہلے ون ڈے میچ میں 10 اوورز کرا کر 56 رنز دیئے اور کوئی وکٹ نہ لے سکے۔ سیریز کے دوسرے میچ میں انھیں 10 اوورز میں 60 رنز کے عوض صرف ایک ہی وکٹ ملی۔ یاسر شاہ نے 2011 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کیا تھا اور اس کے بعد سے ون ڈے ٹیم میں مستقل جگہ بنانے میں ناکام ہیں۔ انھوں نے 21 ون ڈے میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی ہیں۔