Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

بال ٹیمپرنگ میں سزا یافتہ آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر سے آئی پی ایل ٹیم کی کپتانی بھی چھن گئی۔ ان کی دستیابی کے باوجود سن رائزرز حیدرآباد نے نیوزی لینڈ کے کین ویلیمسن کو کپتان مقرر کیا ہے۔ سن رائزرز حیدرآباد کی ٹیم ڈیوڈ وارنر کی ہی قیادت میں آئی پی ایل چیمپئن بنی تھی مگر اس مرتبہ انھیں اس ٹیم میں ایک کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلنا ہے۔
آئی پی ایل کے رواں سیزن میں حیدرآباد کے پہلے میچ میں کین ویلیمسن دستیاب نہیں تھے جس وجہ سے بھارتی بولر بھوونیشور کمار نے کپتانی کے فرائض انجام دیئے جبکہ بطورِ بیٹسمین کھیلنے والے ڈیوڈ وارنر نے بھی آئی پی ایل میں شاندار اینٹری کی۔
اوپننگ بیٹسمین نے 53 گیندوں پر 85 رنز اسکور کیے تھے جبکہ آئی پی ایل میں سب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ وارنر اب تک آئی پی ایل میں 40 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔