Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف پرفارمنس کو مدنظر رکھتے ہوئے دو سے تین کھلاڑیوں کو ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے گا۔ میگا ایونٹ کی ٹیم میں جگہ بنانے کے لیے عمر اکمل، حارث سہیل، شان مسعود، جنید خان، محمد عامر اور محمد حسنین مضبوط امیدوار ہیں تاہم ان کھلاڑیوں کی پرفارمنس کینگروز کے خلاف بہت اہم ہو گی۔ فخر زمان اور امام الحق کے بعد تیسرے اوپنر کے لیے سب کی نظریں شان مسعود پر مرکوز ہیں۔ شان مسعود نے اب تک دو میچوں میں 59 رنز ہی اسکور کیے ہیں۔
مڈل آرڈر میں حارث سہیل اور عمر اکمل میں سے کسی ایک کو منتخب کیا جا سکتا ہے۔ حارث سہیل نے سیریز کے پہلے میچ میں سنچری اسکور کی تھی جبکہ گزشتہ 10 میچوں میں ان کارکردگی بہت عمدہ رہی ہے۔ دوسری جانب عمر اکمل اب تک دو میچوں میں متاثرکن کارکردگی دکھانے میں ناکم رہے ہیں۔
بولرز میں محمد عامر کی کارکردگی بدترین رہی ہے جس وجہ سے انہیں دوسرے ون ڈے میچ سے ڈراپ بھی کیا گیا اور جنید خان کو اب تک سیریز میں موقع نہیں دیا گیا ہے جبکہ محمد حسنین اگر سیریز میں کارکردگی دکھاتے ہیں تو انہیں بھی ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔