Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

Australia tour to Pakistan (UAE)

پاکستان کیخلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا کو بڑا جھٹکا لگا۔ فاسٹ بولر جھے رچرڈسن انجری کا شکار ہو گئے۔ پہلی اننگز کے گیارہویں اوور میں جھے رچرڈسن باؤنڈری پر فیلڈنگ کرتے ہوئے انجری کا شکار ہوئے جس کے بعد فوراً آسٹریلوی ٹیم کے میڈیکل عملے کے ہمراہ انہیں ڈریسنگ روم لے جایا گیا۔ رچرڈسن نے میچ میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔
انہوں نے 5 اوورز میں 16 رنز دے کر دونوں اوپنرز امام الحق اور شان مسعود کی وکٹیں حاصل کی تھیں۔ رچرڈسن کی غیرموجودگی میں کپتان ایرون فنچ نے بولنگ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 40 رنز دے کر حارث سہیل کی وکٹ حاصل کی۔
تفصیلات کے مطابق سنجیدہ نوعیت کی انجری کے باعث جھے رچرڈسن تیسرے میچ میں آسٹریلوی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے جبکہ آخر دو میچوں میں بھی ان کی شرکت مشکوک ہے۔