Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے آل راؤنڈر کارلوس بریتھویٹ نے ورلڈکپ میں حریف ٹیموں کو پیغام دے دیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو میگا ایونٹ میں کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کی جائے۔ کارلوس بریتھویٹ کہتے ہیں کہ اگر ہماری ٹیم نے ویسی ہی پرفارمنس پیش کی جو کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ ایک روزہ سیریز میں دی ہے تو کوئی شک نہیں کہ وہ انگلینڈ میں شیڈول ورلڈکپ کیلئے حریف ٹیموں کو مشکل میں ڈال سکتی ہے۔
انہوں نے کہا آئی سی سی ایونٹس میں ہماری ٹیم ہمیشہ اچھا پرفارم کرتی ہے اور اس بار حریف ٹیموں کے لیے مشکل ثابت نہیں ہونا بلکہ ویسٹ انڈیز کے لیے تیسرا ورلڈکپ جیتنے کا ہدف لے کر میدان میں اتریں گے۔ کارلوس بریتھویٹ نے مزید کہا کہ ورلڈکپ میں ہم نے 9 میچز کھیلنے ہیں، پہلا مقابلہ پاکستان کے ساتھ ہو گا اور میگا ایونٹ کا آغاز فتح کے ساتھ کریں گے۔