Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کر لی۔ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 35 رنز کے مجموعی اسکور پر دونوں اوپنرز آؤٹ ہوئے تو محمد رضوان کو ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کا موقع ملا اور محمد رضوان نے اس موقع کا بہترین فائدہ اٹھاتے ہوئے 115 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔
وہ پاکستان کے صرف پانچویں وکٹ کیپر بیٹسمین بن گئے جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں سنچری اسکور کی۔ اس سے قبل سلیم ملک، کامران اکمل، عمر اکمل اور سرفراز احمد یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد رضوان پاکستان کی جانب سے اب تک 29 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں۔ یہ دوسرا موقع تھا جب محمد رضوان کو نمبر چار پر بیٹنگ کرنے کا موقع ملا ہو۔ پاکستان نے آسٹریلیا کو 285 رنز کا ہدف دیا تھا مگر آسٹریلوی ٹیم نے ایرون فنچ اور عثمان خواجہ کی شاندار بیٹنگ کی بدولت میچ میں باآسانی فتح حاصل کر لی۔