Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جشن منانے کے لیے کوئٹہ پہنچی جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے فوجی وردی پہن کر تقریب میں شرکت کی اور سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔ اس موقع پر فرنچائز مالک ندیم عمر نے بھی شہر کوئٹہ کے باسیوں کو خوشخبری سنائی کہ وہ اس شہر میں ایک کرکٹ اکیڈمی کا قیام عمل میں لائیں گے تاکہ مقامی نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔
انھوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں مقامی کھلاڑیوں کو بھی جگہ دی جائے گی۔ اس موقع پر ندیم عمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاندار استقبال پر کوئٹہ والوں کے بےحد شکرگزار ہیں۔ ندیم عمر نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو ٹیم کی شرٹ بھی پیش کی۔ اس تقریب میں کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر کھلاڑی اور مینیجمنٹ اسٹاف بھی موجود تھا۔