Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ فور کو ہر لحاظ سے کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں ختم ہونے والے سیزن میں یہ بات سامنے آئی کہ اس سال کرپشن یا اسپاٹ فکسنگ کا بھی کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔ رواں ایڈیشن کے دوران تمام ٹیموں کو ایک، ایک جبکہ الگ ہوٹل میں قیام کی وجہ سے لاہور قلندرز کو 2 اینٹیگریٹی آفیسرز کا ساتھ حاصل تھا۔ آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ نے بھی اس سلسلے میں پی سی بی کی مدد کی۔
پی ایس ایل فور میں پلیئرز پر کڑی نظر رکھی گئی اسی لیے کسی سے مشکوک شخص کے رابطے جیسی کوئی بات رپورٹ نہیں ہوئی۔ 2017 میں ہونے والی پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آیا تھا جس میں کئی کرکٹرز پابندی اور جرمانوں کی زد میں آئے اس کے بعد سے پی سی بی نے اینٹی کرپشن جیسے اقدامات سخت کر دیئے تھے۔