Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

افریقی ٹیم نائیجیریا نے پہلی مرتبہ آئی سی سی انڈر-19 ورلڈکپ کے لیے کوالیفائی کر کے تاریخ رقم کر دی۔ نمیبیا میں ہونے والے افریقن کوالیفائینگ راؤنڈ میں نائیجیریا نے سیرا لیون کو دو وکٹوں سے شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ سیرا لیون نے پہلے کھیلتے ہوئے نائیجیریا کو 139 رنز کا ہدف دیا مگر نائیجیریا کی 6 وکٹیں 87 رنز پر گر گئیں تھیں۔
پیٹر اوہو نے ناقابل شکست 21 رنز بنا کر اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ بولنگ میں انھوں 2 کھلاڑیوں کو بھی آؤٹ کیا تھا اس لیے وہ مین آف دی میچ قرار پائے۔ جیت کے بعد نائیجیریا کے کھلاڑی خوشی سے دیوانے ہو گئے اور میدان بھی خوب جشن منایا۔
نمیبیا نے کینیا کی ٹیم کو شکست دے کر کوالیفائینگ راؤنڈ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔ گزشتہ ادوار میں آئی سی سی ایونٹس کھیلنے والی کینیا کی ٹیم کوالیفائینگ راؤنڈ میں پانچویں پوزیشن پر رہی۔