Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Australia tour to Pakistan (UAE)

پی ایس ایل فور میں نئے ابھرنے والے فاسٹ بولر محمد حسنین نے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کے خلاف ڈیبیو کر لیا۔ محمد حسنین کو آؤٹ آف فارم محمد عامر کی جگہ دوسرے ایک روزہ میچ میں صلاحیتیں دکھانے کا موقع دیا گیا۔ محمد حسنین کا ڈیبیو کچھ متاثرکن نہ رہا۔ نوجوان فاسٹ بولر نے نو اوورز میں 54 رنز دیئے اور کوئی بھی وکٹ حاصل نہ کر سکے لیکن انہوں نے کینگروز خوب باؤنسرز برسائے۔
اب دیکھنا یہ ہے کہ 18 سالہ محمد حسنین کو تیسرے ایک روزہ میچ میں موقع دیا جائے گا یا اس کارکردگی کی بناء پر ڈراپ کر دیا جائے گا۔ محمد حسنین نے پی ایس ایل فور میں زبردست پرفارمنس دکھائی تھی اور فائنل میں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ ان کا تعلق سندھ کے شہر حیدرآباد سے ہے۔ حسنین کے علاوہ اسی شہر کے فیصل اطہر، رضوان احمد اور شرجیل خان بھی قومی ٹیم کا حصہ رہ چکے ہیں۔