Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم اور وقار یونس کو پاکستان کرکٹ کی خدمات کے سلسلے میں صدر پاکستان عارف علوی نے ہلال امتیاز سے نوازا۔ وقار یونس نے یہ اعزاز سانحہ کرائسٹ چرچ کے متاثرین اور نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن کے نام کیا جنہوں نے محبت اور ہم آہنگی کا نیا معیار مقرر کیا۔ وسیم اکرم نے بھی ہلال امتیاز ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
سابق کپتانوں کو ہلال امتیاز ملنے پر شاہد آفریدی نے کہا کہ یہ دونوں کھلاڑیوں کے لیے شاندار اعزاز ہے، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ وسیم اکرم اور وقار یونس کے ساتھ کرکٹ کھیلی۔ انھوں نے کہا کہ دونوں کرکٹرز کے ساتھ مل کر ہم نے ایسی کامیابی حاصل کیں جو آج بھی یاد ہیں۔
وسیم اکرم نے 460 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 916 شکار کیے جبکہ وقار یونس نے 349 میچوں میں 789 وکٹیں حاصل کیں۔