Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

یوم پاکستان کے موقع پر لاہور میں ہونے والی میراتھن ریس میں قومی ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کے 74 سالہ والد نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کے والد کا کہنا تھا کہ ورزش کرتے رہنا چاہیے پھر انسان دیر سے بوڑھا ہوتا ہے اور اب 74 سال کی عمر میں، میں بوڑھا ہو رہا ہوں۔ اظہر علی نے اپنے والد کو ایک 'رول ماڈل' قرار دیا۔
قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بھی ان کے والد کی ویڈیو دیکھی تو اظہر علی کو مشورہ دیا کہ اگلے سال میراتھن میں آپ نے اپنے والد صاحب کے ساتھ حصہ لینا ہے۔ جواب میں ٹیسٹ بیٹسمین بولے کہ بھائی ابو بڑے فٹ ہیں اور میں ان کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔ اس موقع پر تمام لوگوں کی جانب سے ملنے والے پیغامات پر اظہر علی نے سب کا شکریہ ادا کیا۔