پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ بہت جلد بحال ہو گی اور ملک میں کرکٹ کا مستقبل روشن ہے۔ فاسٹ بولر نے کہا کہ انٹرنیشنل لیول پر اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بہت بڑا اعزاز ہے اور میں جب بھی ٹیم کی شرٹ پہن کر میدان میں اترتا ہوں تو خود کو بڑا خوش نصیب سمجھتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ ٹوپی اور شرٹ کے اوپر بنا ہوا ستارہ ہی کرکٹرز کی پہچان ہے، میں اس حوالے سے بھی خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے کراؤڈ کے سامنے کھیلنے کا موقع مل رہا ہے کیونکہ ماضی میں ہمارے کچھ کرکٹرز اس موقع سے محروم رہے۔ حسن علی نے مزید کہا کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو رہی ہے اور جلد ہی پاکستان کے میدان آباد ہوں گے۔