Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

World Cup 2015 semi-final NZ vs SA

گزشتہ ورلڈکپ کی میزبانی مشترکہ طور پر نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا نے کی جہاں شائقین کرکٹ کو سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملے جس میں نیوزی لینڈ اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان کھیلے جانے والا سیمی فائنل بھی شامل تھا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں ساؤتھ افریقہ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 43 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے لیکن ڈک ورتھ لائس میتھڈ پر نیوزی لینڈ کو 298 رنز کا ہدف ملا۔
ہدف کے تعاقب میں 21.4 اوورز تک نیوزی لینڈ کی چار وکٹیں گر چکی تھیں اور ٹیم کا اسکور 149 تھا۔ اس کے بعد گرانٹ ایلیٹ اور کورے اینڈرسن نے 103 رنز کی شراکت قائم کی جس سے میزبان ٹیم کی میچ میں واپسی ہوئی۔
آخری اوور میں نیوزی لینڈ کو جیت کے 12 رنز درکار تھے اور پانچویں گیند پر گرانٹ ایلیٹ نے چھکا لگا کر ساؤتھ افریقہ کا خوب چکنا چور کر دیا۔ 73 گیندوں پر ناقابل شکست 84 رنز بنانے والے گرانٹ ایلیٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔