Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انڈین پریمیر لیگ کے رواں سیزن میں چوتھا میچ راجستھان رائلز اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف کھیلا گیا۔ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے راجستھان رائلر کو 185 رنز کا ہدف دیا۔ جوز بٹلر اور اجنکیا ریہانے نے راجستھان کو دھواں دھار آغاز فراہم کیا لیکن 78 کے مجموعی اسکور پر ریہانے آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سنجو سیمسن اور جوز بٹلر کے درمیان شاندار پارٹنرشپ جاری تھا کہ رویچندرن ایشون بولنگ کرتے ہوئے رُکے اور بٹلر کو متنازع طریقے سے رن آؤٹ کر دیا۔
بٹلر کے آؤٹ ہونے سے میچ کا پانسہ پلٹا اور پنجاب نے میچ 14 رنز سے جیت لیا لیکن سابق اور موجودہ کرکٹرز کی اکثریت نے ایشون کی اس حرکت کو 'اسپرٹ آف دی گیم' کے خلاف قرار دیا۔ انگلش کرکٹر جیسن روئے نے ایشون کے اس رویے کو مایوس کن قرار دیا۔ جیمز ٹیلر نے کہا کہ جب ایشون گیند کرانے لگے تھے تو بٹلر اپنی کریز میں موجود تھے اور وہ کسی قسم کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کر رہے تھے۔
سابق کیوی کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس بھی ایشون کے اس اقدام سے ناخوش نظر آئے اور انھوں نے کہا کہ تھرڈ امپائر کو اپنا فیصلہ جوز بٹلر کے حق میں دینا چاہیے تھا۔ آئی سی سی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس سلسلے میں ووٹنگ کرائی تو 72 فیصد افراد نے کہا کہ ایشون کا عمل کسی صورت درست نہیں تھا جبکہ 28 فیصد نے ان کی حمایت کی۔