Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

عرب کے صحراؤں میں اس وقت کینگروز کا راج ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ نے پہلے دونوں میں سنچریاں اسکور کیں جس پر قومی ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی بھی انھیں داد دینے پر مجبور ہو گئے۔
شاہد آفریدی نے حارث سہیل اور محمد رضوان کو بھی ون ڈے کرکٹ میں پہلی سنچری اسکور کرنے پر مبارکباد دی۔ سابق کپتان نے کہا کہ اگر پاکستان کو سیریز میں کم بیک کرنا ہے تو جان لڑانی ہو گی خاص طور پر بولنگ میں محنت کی ضرورت ہے۔
انھوں نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ آسٹریلیا کا مومینٹم توڑا جائے جس کے لیے ہر کرکٹر کو اپنا بھرپور ادا کرنا ہو گا۔ دونوں ٹیموں درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔