پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں بھی آصف علی کا بلا خوب چلا اور انھوں نے اہم مواقعوں پر اپنی ٹیم کے لیے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ پی ایس ایل فور میں آصف علی نے 12 میچز کھیلتے ہوئے 35.12 کی اوسط سے 281 رنز بنائے جس میں دو نصف سنچریاں شامل تھیں جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 182.46 کا رہا۔ وہ دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔
حال ہی میں ختم ہونے والے پی ایس ایل کے ایڈیشن میں انھوں نے سب سے زیادہ 26 چھکے لگائے جبکہ پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ اس فہرست میں 23 چھکوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ یاد رہے آصف علی کی بیٹی کینسر کے مرض میں مبتلا ہے لیکن اس کے باوجود انھوں نے پی ایس ایل میں حصہ لیا اور ٹیم مینیجمنٹ نے اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ آصف علی کے نام کر دیا تھا۔