Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے بیٹسمین اظہر علی ایک بار انگلش کاؤنٹی ٹیم سمرسیٹ کی نمائندگی کے لیے انگلینڈ پہنچ چکے ہیں اور انھوں نے اپنی ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔ اس موقع پر سمرسیٹ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اظہر علی کی نیٹ پریکٹس کی ویڈیو اپلوڈ کرتے ہوئے انھیں خوش آمدید کہا جس پر قومی ٹیسٹ بیٹسمین نے کہا کہ واپس آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔
انگلش کاؤنٹی کے گزشتہ سیزن میں بھی اظہر علی سمرسیٹ ٹیم کا حصہ تھے اور انھوں نے 7 میچوں میں کاؤنٹی ٹیم کی نمائندگی کی تھی۔ گزشتہ سال اظہر نے سات میچز کی 13 اننگز میں 33.50 کی اوسط سے 402 رنز بنائے تھے جس میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اظہر علی کا بہترین اسکور 125 رنز تھا جو انھوں نے وورسسٹرشائر کے خلاف بنایا تھا۔
#Pakistan#Somerset