Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

کرکٹ میں قوانین بنانے والے میری لیبون کرکٹ کلب نے عبدالرزاق کو بڑا اعزاز دے دیا۔ پاکستان کو کئی میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے فتوحات دلانے والے سابق پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کو میری لیبون کرکٹ کلب کی اعزازی ممبرشپ دے دی گئی۔ لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں واقع ایم سی سی کلب نے عبدالرزاق کو اعزازی رکنیت دی ہے۔
عبدالرزاق نے ممبرشپ کی تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کیں جس پر فینز کی جانب سے انہیں مبارکباد دی جا رہی ہے۔ 1999 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں قدم رکھنے والے عبدالرزاق نے 46 ٹیسٹ، 265 ون ڈے اور 32 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔
عبدالرزاق نے تینوں فارمیٹ میں سات ہزار سے زائد رنز اسکور کیے اور 389 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کا شمار پاکستان کے بہترین آل راونڈرز میں کیا جاتا ہے۔