Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

جامعہ کراچی کے فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز کے تحت ایک روزہ سیمینار بعنوان صحت مند نوجوان مضبوط معاشرہ منعقد ہوا۔ جامعہ کراچی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد اجمل خان کی صدارت میں ہونے والے سیمنیار کے مہمان خصوصی پاکستان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمدنے کہا کہ دو ڈھائی سال پہلے پاکستان ٹیم میں میری جگہ نہیں تھی لیکن آج قومی ٹیم کا کپتان ہوں۔
انھوں نے کہا کہ طلبہ خود پر بھروسہ رکھیں اور محنت کریں، اللہ محنت کا پھل ضرور دیں گے۔ سرفراز احمد نے مزید کہا کہ آپ میں سے بہت سے طلباءوطالبات آگے جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے مگر زندگی میں جس مقام پر بھی پہنچ جائیں اپنے اساتذہ کو ضرور یاد رکھیں۔ طلبہ نے ورلڈکپ کے نعرے لگائے تو سرفراز احمد نے انشاءاللہ کہہ کر جواب دیا۔