Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام کے بعد نئی رینکنگز جاری کر دی ہیں جس میں جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کی رینکنگز میں بہتری ہوئی ہے۔ ٹیم رینکنگز میں پاکستان کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ بھارت دوسرے اور انگلینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز میں 139 رنز بنانے والے ریضا ہینڈریکس نے 26 درجے ترقی کرتے ہوئے 15ویں پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔
اینڈائل فیلکوائیو زبردست بولنگ کے بعد ٹاپ ٹین بولرز میں شامل ہو گئے۔ انھوں نے سری لنکا کے خلاف سات وکٹیں لے کر چودہ درجے ترقی کی اور دسویں پوزیشن حاصل کی۔ بیٹنگ رینکنگز میں پاکستان کے بابر اعظم پہلے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو دوسرے اور آسٹریلیا کے گلین میکسویل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بولنگ رینکنگ میں راشد خان کا پہلا، شاداب خان کا دوسرا اور عادل رشید کا تیسرا نمبر برقرار ہے۔