Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آئی پی ایل کے 12ویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے مگر ٹورنامنٹ کے تیسرے میچ میں ہی میں ممبئی انڈینز اور بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا جب ٹیم کے سب سے اہم بولر جسپریت بمراہ میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے۔ دہلی کیپیٹلز کی بیٹنگ کے دوران جسپریت بمراہ انجری کا شکار ہوئے تھے اور ٹیم کا میڈیکل اسٹاف انہیں فوری طور پر میدان سے باہر لے گیا جس بعد وہ بولنگ کرنے واپس نہیں آئے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ممبئی انڈینز کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہو گئے تھے، جسپریت بمراہ کو بیٹنگ کرنے آنا تھا مگر وہ بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے اور میچ اپنے اختتام کو پہنچا۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ بولر جلد ہی ممبئی انڈینز کی جانب سے لیگ میں کھیلیں گے مگر ان اس انجری نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو بھی پریشان کر دیا ہے۔ ویرات کولی کا کہنا ہے ورلڈکپ اب سر پر ہے اور تمام کھلاڑیوں کو آئی پی ایل میں احتیاط سے کھیلنا ہو گا۔