Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

بظاہر گزشتہ تین برسوں میں پاکستانی بلے بازوں نے ایک روزہ فارمیٹ میں بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ 2016 سے اب تک پاکستانی بلے بازوں نے 22 سنچریاں اسکور کی ہیں جس میں 17 میں پاکستان کو کامیابی ملی اور 5 میں انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا مگر ان میں سے 16 سنچریاں قومی ٹیم کے بیٹسمینوں نے کمزور ٹیموں کے خلاف بنائی ہیں جن میں ویسٹ انڈیز، سری لنکا اور زمبابوے شامل ہیں۔
تمام بڑی ٹیموں کے خلاف پاکستانی بیٹسمینوں کی سنچریاں رائیگاں گئیں جن میں آسٹریلیا، جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔ آسٹریلیا کیخلاف رواں سیریز میں محمد رضوان اور حارث سہیل نے سنچری اسکور کی مگر ٹیم کو ان دونوں میچوں میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔
جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں امام الحق نے سنچری اسکور کی تھی تاہم وہاں بھی ٹیم کو شکست ہوئی تھی۔ اسی طرح 2016 میں سرفراز احمد نے انگلینڈ کے خلاف جبکہ 2017 میں بابر اعظم نے آسٹریلیا کے خلاف سنچری اسکور کی تھی مگر ان دونوں میچوں میں بھی قومی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔