Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کو سب سے زیادہ مضبوط ٹیم قرار دے دیا۔ برائن لارا نے کہا کہ انگلینڈ اپنی سرزمین پر مشکل حریف ٹیم ثابت ہو گی مگر اس ٹیم کی ہمیشہ بڑے میچوں میں ہارنے کی روایت رہی ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان ٹیم نے جب 2017 میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں فتح حاصل کی تھی تو میں بالکل بھی حیران نہیں ہوا تھا کیونکہ مجھے معلوم تھا کہ اس ٹیم میں میچ ونر کھللاڑی موجود ہیں۔
برائن لارا کہتے ہیں کہ مجھے ورلڈکپ میں بھی امید ہے کہ پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی طرح پرفارم کرے گا جبکہ اگر بھارت اور پاکستان کا ورلڈکپ فائنل ہو جائے تو میرے خیال میں یہ اب تک کا سب سے بہترین ورلڈکپ فائنل ہو گا۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ورلڈکپ میں کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔