Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلوی ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کی۔ آسٹریلوی بولر نیتھن لائن کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میں ڈیوڈ وارنر نے شاندار اننگز کے ساتھ واپسی کی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم بھی عمدہ کارکردگی دکھا رہی جس میں ٹیم کے ہر ایک فرد کا کردار ہے۔
نیتھن لائن نے کہا کہ آسٹریلوی سلیکٹرز کے لیے یہ ایک مسئلہ بن رہا ہے کہ ورلڈکپ میں کس کھلاڑی کو لے کر جایا جائے۔ انہوں نے کہا ایرون فنچ کا فارم میں واپسی آنا ٹیم کے لیے اچھا ثابت ہو گا اور ممکن ہے کہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ ورلڈکپ سے قبل ٹیم میں واپسی کریں جس سے ہماری ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔
نیتھن لائن نے مزید کہا کہ جھے رچرڈسن کا انجرڈ ہونا ہماری ٹیم کے لیے بہت بڑا نقصان ہے کیونکہ انہوں نے اپنے ڈیبیو کے بعد سے اب تک بہت بہترین کارکردگی دکھائی تھی۔