Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

25 مارچ پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یادگار دن تصور کیا جاتا ہے کیونکہ یہی وہ دن ہے جب پاکستان نے اپنا واحد ورلڈکپ جیتا تھا۔ عمران خان کی قیادت میں جیتے گئے ورلڈکپ کو 27 سال بیت گئے مگر آج بھی اس کی یادیں تازہ ہے۔ 1992 کرکٹ کے میگا ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا کے شہر میلبرن کے تاریخی گراؤنڈ پر کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 249 رنز بنائے تھے۔
اوپنر عامر سہیل اور رمیز راجہ کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان عمران خان نے جاوید میانداد کے ساتھ 139 رنز کی شراکت قائم کی۔ عمران خان نے 72 جبکہ جاوید میانداد نے 58 رنز بنائے تھے۔
جوابی اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم ایلن لیمب اور نیل فیئربرادر کی شراکت نے میچ میں انگلینڈ کی فتح کی امید جگائی لیکن وسیم اکرم کی دو حیران کن گیندوں نے پاکستان کو ٹائٹل کا حقدار بنا دیا۔ انگلینڈ کی ٹیم آخری اوور میں 227 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان نے ورلڈکپ کا تاج اپنے سر سجایا۔