Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Australia tour to Pakistan (UAE)

پاکستان ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں دونوں ون ڈے میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور اس کی ایک وجہ شارجہ کی بیٹنگ پچ پر 300 یا اس سے زائد رنز نہ کرنا بھی سمجھی جا رہی ہے۔ پاکستان نے دونوں ون ڈے میچز میں حد سے زیادہ گیندیں ضائع کیں اور دونوں ہی میچز میں مسلسل اسکور بنانے کا فقدان نظر آیا۔
پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے 133 گیندوں پر کوئی رن نہیں بنایا جو 22.1 اوورز بنتے ہیں۔ دوسرے میچ میں بھی پاکستان نے پہلے بیٹنگ کی اور 127 ڈاٹ بالز کھیلیں جس کے باعث پاکستان ٹیم 300 کا ہندسہ عبور نہ کر سکی۔
کرکٹ ماہرین کے مطابق ڈاٹ بالز کی تعداد کم ہوتی تو پاکستان بڑا اسکور کر کے آسٹریلیا کو مشکل میں ڈال سکتا تھا۔ تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کو اس کمزوری پر قابو پانا ہو گا ورنہ سیریز بھی ہاتھ سے نکل سکتی ہے۔