Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Australia tour to Pakistan (UAE)

وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی۔ محمد رضوان نے 126 گیندوں پر 115 رنز بنائے لیکن پاکستان ٹیم پھر بھی شکست سے دوچار ہو گئی۔ میچ کے بعد رمیز راجہ اور وقار یونس سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے ٹاپ آرڈر میں کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
محمد رضوان نے کہا کہ ڈومیسٹک میں اوپر کے نمبرز پر کھیلا ہوں اسی لیے قومی ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر پر ہی کھیلنے کی خواہش ہے اور اس نمبر پر میں بہتر انداز میں کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ اوپر بیٹنگ ملنے پر تھوڑا دباؤ میں ضرور تھا لیکن مجھے کہا گیا تھا کہ وکٹ پر رکنا ہے جس وجہ سے لمبی اننگز کھیلی۔
ورلڈکپ سلیکشن پر محمد رضوان نے کہا کہ ان کا کام پرفارم کرنا ہے اور باقی کام سلیکٹرز کا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 27 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کو پانچ ون ڈے میچوں میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔