Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ ہر لحاظ سے ورلڈکپ کی تیاری میں مصروف ہے۔ پی سی بی نے قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو کنڈیشنز سے ہم آہنگ کرنے کے لیے جلد انگلینڈ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے ورلڈکپ سے پہلے انگلینڈ کے خلاف پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلنی ہے جس کا آغاز 5 مئی سے ہونا ہے اور قومی 23 اپریل کو انگلینڈ روانہ ہو گی۔
انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل قومی ٹیم کا دس روزہ تربیتی کیمپ لگایا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ ورلڈکپ کا آغاز 30 مئی سے ہونا ہے جہاں پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے گی جبکہ روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ 16 جون کو شیڈول ہے۔