نائجیریا کے بعد پاپوا نیو گینی کی ٹیم نے بھی کرکٹ کی دنیا میں اہم کامیابی حاصل کر لی۔ پاپوا نیو گینی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2020 کے کوالیفائینگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ایسٹ ایشیا پیسیفک ریجنل آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاپوا نیو گینی نے چار میں سے تین فتوحات حاصل کر کے کوالیفائینگ راؤنڈ میں جگہ بنائی۔ کوالیفائینگ راؤنڈ کی دیگر ٹیموں میں ہانگ کانگ، آئرلینڈ، نیدرلینڈز، عمان، اسکاٹ لینڈ اور زمبابوے شامل ہیں۔
پاپوا نیو گینی کے کپتان عبداللہ کے حوصلے بلند ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ ہم 2020 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے مین راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔ عبداللہ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم نے ایسٹ ایشیا پیسفک ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کیا اور امید ہے کہ اس پرفارمنس کا سلسلہ کوالیفائینگ راؤنڈ میں بھی برقرار رہے گا۔