Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن سے سامنے آنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین جب سے منظر عام پر آئے ہیں ہر کوئی ان کی دریافت کا کریڈٹ لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ کوئی انھیں کراچی پریمیر لیگ کی دریافت قرار دے رہا ہے تو کوئی خود ہی اس کا سہرا اپنے سر لے رہا ہے تاہم مصدقہ رپورٹس کے مطابق حیدر آباد سے تعلق رکھنے والے کوچ اقبال امام ان کی دریافت کے اصل ہیرو ہیں۔
محمد حفیظ نے نوجوان فاسٹ بولر کے حوالے سے اہم سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ دیکھا اور سنا کہ لوگ محمد حسنین کی دریافت کا کریڈٹ لے رہے ہیں، میں دیکھنا چاہوں گا کہ اگر کوئی ان کی ذمہ داری بھی لیتا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں محمد حسنین بیٹسمینوں کے لیے درد سر بنے رہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف اپنے ڈیبیو میچ میں وہ کوئی کھلاڑی آؤٹ نہ کر سکے۔