Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں نوجوان فاسٹ بولرز کی بھرمار رہی اور قومی ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر سمیت ہر کوئی نیا بیٹسمین سامنے نہ آنے پر پریشانی کا شکار نظر آیا لیکن کسی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احسن علی کے بارے میں بات کرنا پسند نہیں کی۔ احسن علی نے آٹھ میچوں میں 178 رنز بنائے جس میں 16 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔
فائنل مقابلے میں انھوں نے شین واٹسن کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد 18 گیندوں 25 رنز بنائے تھے جس نے کوئٹہ کو مشکل سے نکلنے میں مدد دی۔ احسن علی نے ٹویٹر پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور لکھا کہ اللہ کا شکر جس نے عزت سے نوازا۔ انھوں نے کہا کہ اپنے اسکول میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرنا میرے لیے بہت خوشی کا لمحہ ہے۔