Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اپنی سزا پوری کرنے والے فاسٹ بولر محمد آصف نے آئندہ سال ہونے والی پی ایس ایل میں واپسی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ محمد آصف کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے اگلے سیزن کا حصہ بننے کیلئے میں نے اپنی پریکٹس جاری رکھی ہے اور پرامید ہوں کہ اگلے سال پی ایس ایل کا حصہ بنوں۔
محمد آصف نے ٹیسٹ فارمیٹ میں پاکستانی بولرز کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بولرز کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن وہ اس معیار کی بولنگ نہیں کرتے جو آپ کو ٹیسٹ میچز جتوا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے 50 فرسٹ کلاس میچز کے تجربے کی ضرورت ہوتی ہے۔
محمد آصف نے مزید کہا کہ کرکٹ فاسٹ بولرز کے لیے بہت مشکل ہو گئی ہے کیونکہ باؤنڈریز چھوٹی ہو گئی ہیں اور بیٹسمین ہر گیند پر شارٹ مارنے جاتے ہیں۔ انھوں نے مستقبل میں کوچنگ کے شعبے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔