انڈین پریمیر لیگ میں کنگز الیون پنجاب اور راجستھان رائلز کے درمیان میچ میں رویچندرن ایشون نے راجستھان کے بیٹسمین جوز بٹلر کو متنازع طریقے سے آؤٹ کیا جس کو سابق اور موجود کرکٹرز کی اکثریت نے 'اسپرٹ آف دی گیم' کے خلاف قرار دیا۔ اس معاملے پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے کوچ ڈین جونز کا کہنا ہے کہ آئی پی ایل میچ کے دوران جو بھی ہوا وہ آئی سی سی قوانین کے مطابق ہوا۔
اس پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے ایک مداح نے کہا کہ اگر میری ٹیم کا کوئی بولر یہ کام کرتا تو میں اس ٹیم کو کبھی سپورٹ نہ کرتا جس پر ڈین جونز نے کہا کہ ایسا میرے ہوتے ہوئے نہیں ہو گا کیونکہ اسلام آباد کی ٹیم نے مسلسل دوسرے سال 'اسپرٹ آف کرٹ' ایوارڈ جیتا ہے۔ گویا ڈین جونز نے یہ تسلیم کیا کہ ایشون کا یہ عمل 'اسپرٹ آف دی گیم' کے خلاف تھا۔