حال ہی میں پی ایس ایل فور کے آٹھ میچز کی میزبانی کرنے والے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی رونقیں بحال ہوئیں۔ اسٹیڈیم میں موجود شائقین کے جوش و ولولہ دیدنی تھا جو اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ پاکستان میں امن واپس لوٹ رہا ہے۔ کراچی میں ہونے والے میچز کے لیے تمام ٹیموں کے غیرملکی کھلاڑی پاکستان آئے اور پاکستانیوں کی محبت میں جکڑے گئے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ایلکس ہیلز نے کہا کہ مجھے پوری پی ایس ایل پاکستان میں کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے کیونکہ وہاں سیکیورٹی سمیت تمام انتظامات بہترین تھے۔ انھوں نے کہا کہ یہ بہت اچھا اور یادگار تجربہ تھا، یہ پہلی مرتبہ تھا کہ میں نے پاکستان کا دورہ کیا ہو اور وہاں کے گراؤنڈز کے ساتھ کرکٹ کا معیار بہت زبردست تھا۔