Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر ہیڈکوچ مکی آرتھر کے پسندیدہ کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھتے جاتے ہیں اور اب مکی آرتھر نے بھی ان کی فارم پر تشویش کا اظہار کر دیا ہے۔ ابوظہبی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ عامر کی فارم پر تشویش ہے مگر ہم سب سے زیادہ انھیں اپنی فارم کی فکر ہے۔
ہیڈکوچ نے کہا کہ محمد عامر ایک باصلاحیت بولر ہے اور ان میں بڑے میچ میں پرفارم کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے ہم دیکھیں گے کہ انھیں آگے کس طرح استعمال کرنا ہے مگر مجھے اتنا یقین ہے کہ محمد عامر ورلڈکپ کے لیے اچھا کم بیک کریں گے۔
بھارت کے خلاف چیمپئنز ٹرافی فائنل میں پرفارمنس کے بعد سے محمد عامر کی فارم خراب ہے۔ انھیں ٹیم سے ڈراپ بھی کیا گیا مگر واپسی پر بھی کارکردگی جوں کی توں رہی۔ محمد عامر گزشتہ چودہ ون ڈے میچز میں صرف پانچ وکٹیں حاصل کر سکے ہیں۔