Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے اوپننگ بیٹسمین عثمان خواجہ ان دنوں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ بھارت میں آسٹریلیا کو سیریز جتوانے کے بعد انھوں نے پاکستان کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 88 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تاہم اس کے باوجود ورلڈکپ میں ان کی اوپننگ پوزیشن خطرے سے خالی نہیں۔ ورلڈکپ میں ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی ٹیم میں واپسی ہو گی۔
قوی امکان ہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیم کے کپتان ایرون فنچ کے ساتھ اوپننگ کریں گے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عثمان خواجہ نے کہا کہ ان کی نظریں صرف اپنی کرکٹ پر مرکوز ہیں اور وہ ڈیوڈ وارنر کی واپسی کے بارے میں نہیں سوچ رہے۔
انھوں نے کہا ہم نے بھارت میں 0-2 سے خسارے کے بعد سیریز جیتی ہے اس لیے پاکستان کے خلاف سیریز ابھی ختم نہیں ہوئی، پاکستان ٹیم سیریز میں واپسی کر سکتی ہے جس کے لیے ہم تیار ہیں۔