انگلش ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹسمین ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ انگلش ٹیم ہوم کنڈیشنز میں فیورٹ کہلوانے کی حقدار ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ایلکس ہیلز نے کہا کہ گزشتہ چار برسوں میں ہماری ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیں گزشتہ دس ون ڈے سیریز میں کسی بھی سیریز میں شکست نہیں ہوئی اس لیے ہماری ٹیم فیورٹس میں شامل ہے۔
انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم عالمی ایونٹس میں ہر مرتبہ ہی اچھی ہوتی ہے مگر پاکستان بھی فیورٹ ہے کیونکہ پاکستان کے بارے میں کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ وہ کس دن کیا کر گزریں۔
ایلکس ہیلز نے آسٹریلیا کے بارے میں کہا کہ بھارت میں سیریز جیت کر آسٹریلیا نے بھی خود کو ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں شامل کر لیا ہے جبکہ ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو اسمتھ کی واپسی سے ان کی ٹیم مزید مضبوط ہو جائے گی۔