Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 8 ریجنز پر مشتمل نئے ڈومیسٹک اسٹرکچز کا منصوبہ تیار کیا ہے اور اس کے لیے وزیراعظم اور سابق لیجنڈری کرکٹر عمران خان سے بھی مدد لی جائے گی۔ پی سی سی کا وفد آج وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کرے گا۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہمراہ ڈائریکٹر ڈومیسٹک ہارون رشید بھی ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں لاہور میں ڈومیسٹک کرکٹ کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں احسان مانی و دیگر بورڈ حکام کے ساتھ ٹاسک فورس کے سربراہ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ جنرل مزمل حسین نے بھی شرکت کی۔
مجوزہ سسٹم پر ڈومیسٹک کرکٹرز میں بےچینی پائی جاتی ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کے نئے نظام سے ان کے بےروزگار ہونے کا خدشہ ہے تاہم پی سی بی کا دعویٰ ہے کہ نئے سسٹم میں کوئی بھی کرکٹر بےروزگار نہیں ہو گا۔