Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کے ابتدائی دونوں میچوں میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے بعد کرکٹ ماہرین اور شائقین نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر شدید تنقید بھی کی ہے مگر دوسری جانب ٹیم کے ہیڈکوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ہم نے نئے کھلاڑیوں کو سیریز میں اس لیے موقع دیا ہے تا کہ ورلڈکپ میں اگر کسی بھی کھلاڑی کو انجری ہوتی ہے تو ٹیم کو مشکل پیش نہ آئے۔
انھوں نے کہا کہ نئے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز کھیلا کر انھیں تیار کر رہے ہیں اور جن کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے انہوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ مکی آرتھر کہتے ہیں کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع نہ دینا زیادتی ہو گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ محمد حسنین، عابد علی اور سعد علی میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے، یہ کرکٹرز بڑے کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ورلڈکپ سے تھوڑے عرصے قبل نئے کھلاڑیوں کو آزمانے پر پر ٹیم مینجمنٹ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔