انگلینڈ ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان جو روٹ ورلڈکپ میں انگلش کرکٹ کی تاریخ بدلنے کے لیے پرجوش ہیں۔ جو روٹ کہتے ہیں کہ ورلڈکپ 2019 میں ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور پہلی مرتبہ ورلڈکپ اپنے نام کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ ہی نہیں آسٹریلیا کے خلاف ایشیز سیریز میں بھی کامیابی حاصل کرنے کا ہدف لے کر میدان میں اتریں گے اور اگر انگلینڈ کی ٹیم ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو یہ ایشیز سیریز میں بھی ہمارے لیے بہت مفید ثابت ہو گی۔
انگلش ون ڈے ٹیم آئی سی سی رینکنگز میں پہلے نمبر پر موجود ہے۔ انگلینڈ نے آج تک کبھی ورلڈکپ میں کامیابی حاصل نہیں کی لیکن اس مرتبہ انہیں ورلڈکپ جیتنے کے لیے سب سے مضبوط ٹیم قرار دیا جا رہا ہے۔ جو روٹ نے کہا ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں بہت سی خامیاں سامنے آئی تھیں جس پر بہت کام کیا گیا اور کوشش کریں گے کہ اس مرتبہ ورلڈکپ میں کوئی غلطی نہ کریں۔