Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

Indian Premier League (IPL) 2019

اسپرٹ آف کرکٹ کی دھجیاں اڑانے کے باوجود رویچندرن ایشون کی ڈھٹائی برقرار ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ایشون نے کہا کہ انھوں نے کوئی پلان بنا کر یہ سب نہیں کیا اور نہ ہی یہ کسی قانون کی خلاف ورزی کی، میں نے جو کیا قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا۔
کنگز الیون پنجاب کے کپتان نے کہا کہ انھیں سمجھ نہیں آ رہی کہ اس میں اسپرٹ کہاں سے آ گئی اگر اسپرٹ آف کرکٹ کی بات ہے تو پھر قانون میں تبدیلی کر دیں۔
ایسا ہی ایک واقعہ 1987 کے ورلڈکپ میں ہوا جب کورٹنی والش نے پاکستان کے سلیم جعفر کو رن آؤٹ نہیں کیا تھا اور ویسٹ انڈین ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے سے محروم ہو گئی تھی۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ایشون نے کہا کہ دو واقعات کو ایک ساتھ نہ ملائیں اگر کسی نے رن آؤٹ نہیں کیا تو میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا۔