Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

رویچندرن ایشون کے جوز بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے بعد اس حوالے سے بحث چھڑی ہوئی ہے کہ کیا یہ رن آؤٹ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کیا گیا یا قانون کی خلاف ورزی ہوئی۔ قوانین کے مطابق اگر نان اسٹرائیکر اینڈ پر کھڑے بیٹسمین گیند کرانے سے پہلے ہی اپنی کریز چھوڑ دے تو بولر کو انھیں رن آؤٹ کرنے کا اختیار ہے۔
ماضی میں دیکھا گیا کہ بولرز نے ایسا کرنے سے پہلے بیٹسمین کو وارننگ دی مگر ایشون نے بغیر وارننگ دیئے جوز بٹلر کو رن آؤٹ کر دیا۔ بٹلر کو رن آؤٹ کرنے میں ایشون کیجانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔
انھوں نے جوز بٹلر کو رن آؤٹ کرنے کے لیے ان کے کریز چھوڑنے کا انتظار کیا اور جیسے ہی بٹلر نے کریز چھوڑی تو انھوں نے رن آؤٹ کر دیا۔ ایسا ہی ایک واقعہ 2017 میں ہوا مگر آئی سی سی نے اس حرکت پر سری لنکن کھلاڑی ڈکویلا پر جرمانہ عائد کیا تھا۔