Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گلوبل زلمی لیگ کے چھٹے روز کابل زلمی اور الریاض زلمی نے اپنے میچز جیت لیے۔ اسلام آباد کے ایم سی آئی اور بھٹو گراؤنڈ میں گلوبل زلمی لیگ کے سنسنی خیز میچز کا سلسلہ جاری ہے۔ لیگ کے چھٹے روز کابل زلمی کے نوجوان بیٹسین ننگیال نے دھواں دھار سنچری بنا کر سب کی توجہ حاصل کی۔ ننگیال نے صرف 60 گیندوں پر 108 رنز بنا کر کابل زلمی کا اسکور دو وکٹوں پر 235 رنز تک پہنچایا۔ 236 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انچیون زلمی کی ٹیم 9 وکٹوں پر 170 رنز بنا سکی۔
کابل زلمی نے میچ میں 65 رنز سے فتح حاصل کی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ظفر نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ ایک اور میچ میں الریاض زلمی نے بون زلمی کو 40 رنز سے ہرا دیا۔ الریاض زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 204 رنز بنائے۔ وجیہ الحسن 61 رنز بنا کر نمایاں بیٹسمین رہے۔ جواب میں بون زلمی 164 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ مظہر عباسی نے چار وکٹیں حاصل کیں اور الریاض زلمی کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ گلوبل زلمی لیگ کا فائنل 31 مارچ کو کھیلا جائیگا۔