آسٹریلیا نے ورلڈکپ کے بعد ایشیز سیریز کی تیاری ابھی سے شروع کر دی اور اہم سیریز کے لیے ٹروئے کولی کو ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ ان سے پہلے ڈیوڈ سیکر اس عہدے پر فائز تھے۔ 2005 میں ٹروئے کولی انگلینڈ کے بولنگ کوچ بھی رہ چکے ہیں جس میں انگلینڈ نے 1-2 سے ایشیز سیریز اپنے نام کی تھی۔ فروری میں ڈیوڈ سیکر نے اس عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
گزشتہ ایشیز سیریز (18-2017) آسٹریلیا نے جیتی تھی جبکہ رواں سال ہونے والی ایشیز سیریز ورلڈکپ کے بعد اگست اور ستمبر میں شیڈول ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ایڈم گریفتھ 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈکپ میں بولنگ کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ ہیڈ کوچ جسٹن لینگر کا کہنا ہے کہ دونوں کوچز کی شمولیت ہمارے لیے دونوں ایونٹس میں مفید ثابت ہو گی۔