Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے حارث رؤف ان دنوں گزرے ہوئے اچھے لمحات کو یاد کر رہے ہیں۔ ٹویٹر پر حارث رؤف نے کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے مابین ہونے والے یادگار میچ کی ویڈیو شیئر کی۔ 16 فروری کو ہونے والے میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 22 رنز سے شکست دی تھی۔
لاہور قلندرز کی اس فتح میں حارث رؤف نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے چار اوورز میں 23 رنز دے کر چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔ اس شاندار بولنگ کے باعث حارث رؤف مین آف دی میچ قرار پائے تھے۔ حارف رؤف پی ایس ایل فور کی دریافت میں سے ایک کھلاڑی ہیں اور ماہرین کے مطابق ان کا کرکٹ میں مستقبل روشن ہے۔