Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

آسٹریلیا کے خلاف تیسرا ون ڈے میچ کھیلنے والے فاسٹ بولر عثمان خان شنواری سابق لیگ اسپنر عبدالقادر کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام ہو گئے۔ پاکستان کی جانب سے 13 ون ڈے میچز کھیلنے کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ عبدالقادر کے پاس جنہوں نے 27 کھلاڑیوں کو پویلین واپسی کا راستہ دکھایا۔
اس فہرست میں دوسرا نمبر مشترکہ طور پر عثمان خان شنواری اور اور عظیم سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز کے پاس ہے جنہوں نے 13 ایک روزہ میچوں کے بعد 24 وکٹیں اپنے نام کیں۔ عثمان خان شنواری نے یہ اعزاز عثمان خواجہ کو آؤٹ کر کے اپنے نام کیا۔
وہاب ریاض، حسن علی، محمد عامر اور اعزاز چیمہ 23، 23 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ اس فہرست میں 20، 20 وکٹوں کے ساتھ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر اور محمد عرفان کا چوتھا نمبر ہے۔