Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

گزشتہ سال ہونے والے ایشیا کپ کے لیے اوپننگ بیٹسمین شان مسعود کو ون ڈے اسکواڈ میں جگہ دی گئی لیکن ان کا ڈیبیو نہ ہو سکا۔ اس کے بعد انھیں دورہ ساؤتھ افریقہ کے لیے بھی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا لیکن وہ کوئی میچ کھیلے بغیر وطن لوٹ آئے۔ بالاآخر آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں انھیں ون ڈے کیپ تھمائی گئی لیکن وہ ابھی تک متاثرکن کارکردگی نہیں دکھا سکے ہیں۔
پہلے میچ میں شان مسعود اچھا کھیل رہے تھے لیکن بدقمستی سے 40 رنز پر آؤٹ ہو گئے۔ دوسرے میچ میں وہ 15 گیندوں پر 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے اور تیسرے میچ میں انھوں نے صرف 2 رنز بنائے۔ اگلے دو میچوں میں ابھی اگر شان مسعود بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے تو ان کے لیے ورلڈکپ اسکواڈ میں جگہ بنانا مشکل ہو جائے گی۔