Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
No live scores available
View All Matches

2010 کے بعد سے پاکستان ون ڈے ٹیم کی پرفارمنس کا تفصیلی جائزہ لیا جائے تو یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہینوں نے کمزور ٹیموں کے خلاف خوب ہاتھ صاف کیے ہیں لیکن بڑی ٹیموں کے سامنے قومی ٹیم کی صورتحال بھیگی بلی جیسی ہے۔ پچھلے 9 برسوں میں پاکستان کی ون ڈے ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف 20 ون ڈے میچز کھیلے اور سب سے کم تین میچز جیتے۔
پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 19 میں سے 5، نیوزی لینڈ کے خلاف 24 میچوں میں سے 6 اور روایتی حریف بھارت کے خلاف 13 میں سے چار میچز جیتے جبکہ ساؤتھ افریقہ کے خلاف 11، سری لنکا کے خلاف 20 اور ویسٹ انڈیز کے خلاف 12 میچوں میں قومی ون ڈے ٹیم کو کامیابی ملی۔
شاہینوں نے اس عرصے میں سب سے زیادہ 16 میچز زمبابوے کے خلاف جیتے جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف 7 اور آئرلینڈ کے خلاف 5 میچوں میں شاہینوں نے کامیابی کا تاج اپنے سر پر سجایا۔