Recently Finished
Live Cricket
Upcoming Matches
View All Matches

پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی پریس کلب کا دورہ کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اعزاز میں کراچی پریس کلب میں تقریب سجائی گئی۔ کپتان سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سندھی ٹوپی اور اجرک کا تحفہ دیا گیا۔ کھلاڑیوں کی سموسوں اور پکوڑوں سے تواضع کی گئی۔ کپتان سرفراز احمد اور ٹیم مالک ندیم عمر کو گلدستے پیش کیے گئے۔ کپتان کے ساتھ کوئٹہ کے مقامی کھلاڑی بھی تقریب میں شریک تھے۔
کھلاڑیوں کو کراچی پریس کلب کی یادگاری شیلڈز بھی دی گئیں۔ مداحوں نے اپنے ہیروز کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ سرفراز احمد نے استقبالیہ پر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب میں سرفراز احمد نے کہا کہ پی ایس ایل میں بلوچستان والوں کے لیے ٹائٹل جیتنے کی خواہش تھی جو پوری ہو گئی اور آئندہ بھی ایسی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔ فرنچائز مالک ندیم عمر نے پی ایس ایل جیتنے کا کریڈٹ تمام کھلاڑیوں کو دیا۔